جامعہ کراچی، دوطلبہ تنظیموں میں تصادم، چھ زخمی

پیر 20 اپریل 2009 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل ۔2009ء) جامعہ کراچی میں دوطلبہ تنظیموںمیں تصادم کے باعث تقریباً چھ طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے لاٹھی کا آزادانہ استعمال کیا جبکہ فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جامعہ کراچی میں حالات پر کنٹرول حاصل کرلیاہے تاہم طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل ہوگیاہے اور طلبہ میں خوف پھیلا ہواہے۔پولیس نے ایک نوجوان فراز کو ٹی ٹی پستول کے ساتھ گرفتار کرلیاہے جس کا تعلق ایک طلبہ تنظیم سے بتایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :