مقبوضہ کشمیر، جعلی مقابلے، 26 کشمیری شہید

پیر 24 اگست 2009 12:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست ۔2009ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دو ہفتوں کے دوران جعلی مقابلوں میں چھبیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں کو مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیکر لائن آف کنڑول کے قریب مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ حریت کانفرنس کاکہناہے کہ بھارت اس قسم کی کارروائیاں کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہاہے ۔

متعلقہ عنوان :