سوات، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مولانا فضل اللہ کا سابق ڈرائیور گرفتار، طالبان مضبو ط ہو رہے ہیں، طالبان کمانڈر قاری حسین محسود

جمعہ 25 ستمبر 2009 13:48

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25ستمبر۔2009ء) سیکیورٹی فورسز نےکالعدم تحریک طالبان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ کے سابق ڈرائیور فضل واحد کو گرفتار کرلیا ہے،تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈی میں قومی لشکر نے گشت کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات تحصیل کبل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اننچاس سے زائد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کیا،جس کے بعد تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کی تعداد چھ سو تک پہنچ گئی ہے، فورسز کی جانب سے مینگورہ ، چار باغ، اور کبل میں صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے جبکہ طالبان کمانڈر قاری حسین محسود نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں طالبان مضبوط ہورہے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتےہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک طالبان بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ خود کش بمباروں کی فہرست طویل ہے اور حکومت نے طالبان کے خلاف ایک اور آپریشن کیا تو خود کش حملے کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :