سوات، مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی گرفتار

بدھ 4 نومبر 2009 13:39

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 نومبر ۔2009ء) سوات میں کبل کے علاقے کوزہ بانڈی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مولوی فضل اللہ کے قریبی ساتھی اور شدت پسند کمانڈر سیف اللہ کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شدت پسند کمانڈر سیف اللہ کوزہ بانڈی میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا ۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے مٹہ کے علاقے کلا کوٹ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث تین شدت پسندوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :