4اپریل کو”شہداء مزار“گڑھی خدا بخش بھٹو سے پی پی پی کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گا ‘ پورے ملک میں پی پی پی جیالے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع ہو جائے گی ‘پی پی پی حکومتوں کی خدمات کے صلہ میں پسے ہوئے طبقات بھٹو شہید کے جیالے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ‘1973کا آئین ، ایٹم بم ، میزائل ٹیکنالوجی ، پاکے ایران گیس پایم لائن اور گوادر بندرگاہ جیسے میگاپراجیکٹس پی پی پی حکومتوں کے عظیم کارنامے ہیں ‘سامراجی قوتوں نے ہر دور میں پی پی پی کیخلاف سازش کیں ، آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یاسین کا دورہ کھوئی رٹہ کے دوران مختلف وفود سے خطاب

بدھ 27 مارچ 2013 16:00

کھوئی رٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مارچ 2013ء ) آزاد کشمیر کے سنےئر وزیر ، سنےئر نائب صدر پی پی پی چوہدری محمد یسٰین نے کہا ہے کہ4اپریل کو”شہداء مزار“گھڑی خدا بخش بھٹو سے پی پی پی کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گا جس کے بعد پورے ملک میں پی پی پی جیالے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع ہو جائے گی پی پی پی حکومتوں کی خدمات کے صلہ میں پسے ہوئے طبقات بھٹو شہید کے جیالے امیدواروں کو ووٹ دیں گے 1973کا آئین ، ایٹم بم ، میزائل ٹیکنالوجی ، پاکے ایران گیس پایم لائن اور گوادر بندرگاہ جیسے میگاپراجیکٹس پی پی پی حکومتوں کے عظیم کارنامے ہیں سامراجی قوتوں نے ہر دور میں پی پی پی کے خلاف سازش کیں مگر ناکام ہوئیں ۔

وہ گزشتہ روز اپنے دورہ کھوئی رٹہ کے دوران مختلف وفود سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اوربھٹو فیملی شہادتوں کی داستان ہے ہماری قیادت سر کٹانے والی اور دیگر جماعتوں کی قیادتیں سروں کو جھکانے والی ہیں قائد عوام حضرت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عدالت کے کٹہڑے میں کھڑے ہو کر کہا تھاکہ ,,میں علی کی تلوار ہوں موت سے نہیں گبھراتا یہ گردن کٹ تو سکتی ہے مگر وقت کے یزیدوں اور آمروں کے آگے جھک نہیں سکتی،، اسی طرح دختر مشرق شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے متعدد با ر کہا تھا ,,ملک اور عوام کے لیے جان کی بازی لگا دوں گی ،،ہمارے دونوں قائدین نے رسم حسنیت کو زندہ کیا ہم بھٹوزکے جیالے ہیں شہادتیں ہماری میراث ہیں انہوں نے کہا کہ ظلم جبر استحصال آمریت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ترقی پسند ، آزاد و خوشحال معاشرہ کا قیام ہماری منزل ہے انہوں نے کہا کہ ,,طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ،، ہمارا منشور ہے پیپلز پارٹی نے بے زبان انسانوں کو زبان عطا کی یہی وجہ ہے کہ آج بھٹو کے دیے ہوئے عوامی شعور کے آگے رجعت پسند قوتیں بے بس ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اختیارات مظلوم انسانوں کو دیے ہیں مزدور ، کسان طلبہ ، وکلاء ، دانشور ، فنکار ، رکشے ، ٹانگے والے پی پی پی کی قوت ہیں انقلاب کی بنیاد ہیں یہی عناصر جمہوریت کے لیے بنیادی کردار اداکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر میں مضبوط جمہوریت شہید بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو اور ہزاروں جیالوں کی قربانیوں کی بدولت ہے جمہوری پاکستان کو کو دنیا کے اندر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اس بات کا کریڈٹ پی پی پی کے شہید قائد ین اور قیادت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کی خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں عوامی خدمت ہمارا مشن ہے۔