جماعت اسلامی نے تحریک آزاد کشمیر میں قائدانہ کردار ادا کیا،امیر عبدالرشید ترابی

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزاد کشمیر میں قائدانہ کردار ادا کیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جماعت اسلامی اپنا قائدانہ کردار ادا کر تی رہے گی انہوں نے کہا کہ شوریٰ اور فیلڈ میں ضلعی ٹیمیں اس ہدف کو لے کر میدان میں نکلیں تا کہ اس سیاسی خلا کو پر کیا جائے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاسی کلچر نے روایایت ختم کر دیں ہیں،میرٹ کی پامالی نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے روزگار کے دروازے بند کر دئیے ہیں،ہائی کورٹ نے PSCکی تشکیل کے لیے جو ہدایات جاری کیں تھیں اس پر بھی حکومت نے کوئی خاطر خواہ تو جہ نہیں دی،شنید ہے کہ ایک دفعہ پھر منظور نظر لوگوں کو ہی سامنے لایا جائے گا ،جس سے مسائل میں اور اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں قائم حکومت کی پونے تین سالہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیاعبدالرشید ترابی نے کہا کہ صحت تعلیم سمیت ریاست کاہر ادارہ تباہی کی دھانے پر پہنچ چکاہے،ظلم ناانصافی ،مہنگائی ، بے روزگاری ،کرپشن ،لوٹ مار ،سفارش اورمیرٹ کی پامالی نے پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ملازمت کے دروازے بندے کردیے ہیں، عام آدمی کا جینا دوبھرکر دیاہے ،تعمیر وترقی کا پیہ جام ہے ،سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں،،متاثرین زلزلہ ساڑھے اٹھ سال گزرنے باوجودمٹی کے ڈھیر پر پڑے ہیں،ہزاروں بچے سکول کی چھت نہ ہونے کے باعث شدید گرمی اور شدید سردی میں درختو ں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،ہسپتال ہیں تو ادویات نہیں ہیں چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے لیے بھی مریضوں کو پاکستان کا سفر کرنا پڑتا ہے غریب آدمی پیسے نہ ہونے کے باعث ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دے رہاہے ،متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں سٹی ڈیویلمنٹ کاکوئی بھی منصوبہ تا حال شروع نہ ہوسکا، 56ارب روپے جو سابقہ حکومت لے گئی تو ان کی واپسی کا بھی تاحال بندوبست نہ ہوسکالوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیاہے،22گھنٹے تک لوڈ شیڈ نگ کاسلسلہ جاری ہے،نیلم ،جہلم ہائیڈل پروجیکٹ میں بھی کوئی مشاورت شامل نہیں ہے،جس کی وجہ سے مظفرا ٓباد سمیت دیگر علاقے پانی کی ایک ایک پوند کو ترسیں گے،اجلاس کے نزدیک بیس کیمپ کی حکومت کی نااہل کی وجہ سے 1500میگاوٹ بجلی پیدا کرنے والا خطہ خود بجلی سے محروم ہے اور اس خطے کو صرف 350میگاوٹ بجلی کی ضرور ت ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،بھمبر سے تاؤبٹ تک مسائل ہی مسائل ہیں جن میں بری طرح عوام گھیرے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر گزرے دن کے ساتھ مشروں ،کوآرڈنیٹرز کی تعداد میں اضافے قومی وسائل کا ضائع شدید دیانت کردانتاہے،تمام کے تمام ممبران اسمبلی ریاستی جھنڈے لے کر ریاست کی نمائندگی کرنے کی بجائے علاقوں ،پارٹیاں اور برداریوں کی نماندگی کررہے ہیں جو باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی نے شہید اسلام اور شہیدپاکستان عبدالقادر ملاکی قرارداد کو مسترد کرکے ڈھاکہ سے سرینگر تک اسلام اور نظریہ پاکستان کے لیے جنگ لڑنے والوں کے سینے چھلنی کردیے ہیں،موجوہ اسمبلی نے ایک نظریاتی اسمبلی کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے ،ہندوستان کو پسندیدہ ملک اور کشمیریوں کے ترجمان لارڈ نذیر کو ناپسندید ہ قرار دے کر اپنی پیشانے پر سیایہ دھبہ لگوایاہے۔