سرینگر، بھارتی پولیس اہلکاروں نے پتھراؤ کے الزام میں بیٹے کے بدلے باپ کو گرفتار کر لیا

پیر 3 فروری 2014 14:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) بھارتی پولیس نے پتھراؤ کے الزام میں نوجوان سمیر احمد خان کے بدلے اس کے والد کو لال چوک سرینگرسے گرفتار کرلیا ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز کشمیری نوجوان سمیر احمد خان کے بدلے اس کے والد عبدالرشید خان کو لال چوک سے گرفتار کرلیاہے ۔ عبدالرشید پریس کالونی سرینگر کے قریب کپڑے کا کاروبار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرشید کے اہلخانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ روز لال چوک کے قریب سنڈے مارکیٹ میں کپڑے فروخت کررہے تھے کہ اچانک دو گاڑیوں پر سوار پولیس اہلکاروہاں آئے اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق عبدالرشید کو پولیس اہلکار گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر نوہٹہ پولیس سٹیشن لے گئے ۔ پولیس سٹیشن سے عبدالرشید نے اپنے بھائی کو ٹیلی فون پر اس واقعہ کی اطلاع دی۔

اہلخانہ نے کہا کہ پولیس نے عبدالرشید کووحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور وہ اس پر اپنے بیٹے کو پیش کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے ۔انہوں نے مذید بتایا کہ پولیس نے سمیر احمد پر پتھراؤکا جھوٹا الزام لگایا ہے وہ پتھراؤ کے کسی واقعہ میں ملوث نہیں ہے بلکہ وہ والد کے کاروبار میں ان کا ساتھ دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :