ایم بی بی ایس کے طلباء وطالبات کی پڑھائی بدستور جاری ہے، ترجمان بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور

جمعہ 7 فروری 2014 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے ترجمان نے کہاہے کہ ایم بی بی ایس کے طلباء وطالبات کی پڑھائی بدستور جاری ہے ۔کالج کے بعض ایسے طلبا وطلبات جنہیں ورغلا کر ہڑتال کرنے پر مجبور کیا گیاتھا نے کالج انتظامیہ سے معذرت کرتے ہوئے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کالج ڈسپلن کی پابندی کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔

ترجمان نے مذید بتایا کہ آزاد کشمیرمیں میڈیکل کالجز عوام کے وسیع تر مفادمیں بنائے گے جن ایک طالب علم پر تقریباًسالانہ لاکھوں روپے کے اخراجات حکومت آزاد کشمیر برداشت کررہی ہے۔حکومتی ہدایات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپورمیں میڈیکل کی تعلیم کے معیار تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے مثالی فکیلٹی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات اور ان کے والدین حکومت آزاد کشمیر اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ہڑتالوں میں شامل ہوکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا چاہیے ۔میڈیکل کالج کے طالب علم کا ایک لیکچر ضائع ہونے سے طالب علم کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے اس لئے طلبہ اپنی توجہ تعلیم پر مزکور رکھیں ۔ترجمان نے مذید کہا کہ اسی وقت محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور میں تھرڈ ائیر کی کلاس شروع ہوگئی ہے جس کی کلینکل کلاسز ڈویژنل ہیڈ کوراٹر ہسپتال میرپور اور نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتالوں میں شروع ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :