مقبوضہ کشمیر ، اسمبلی سے باہر نکالے جانے پر اپوزیشن رکن آپے سے باہر ،سیکیورٹی عملے پر تھپڑوں کی برسات کردی

جمعرات 20 فروری 2014 14:10

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی سے باہر نکالے جانے پر اپوزیشن رکن آپے سے باہر ہوگئے اور سیکیورٹی عملے پر تھپڑوں کی برسات کردی۔

(جاری ہے)

مقبوضہ جموں و کشمیراسمبلی میں سابق وزیر صحت شبیرخان کے خلاف الزامات سے متعلق بحث جاری تھی۔ ہنگامہ آرائی اور نامناسب رویے پر اسپیکر نے پلواما کے ایم ایل اے بشیراحمد کو اسمبلی سے باہرنکالے جانے کا حکم دیا۔ سیکیورٹی عملے نے جب انہیں باہر لے جانے کی کوشش کی تو بشیراحمد بپھر گئے اور انہوں نے سیکیورٹی اہلکار کو کئی تھپڑ جڑ دیے۔