حکومت آزاد کشمیر نے کرپشن چھپانے کیلئے جسٹس پیر سید مظہر کلیم شاہ کو احتساب بیورو کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا ،راجہ نہیب ٹھاکر

ہفتہ 22 فروری 2014 15:27

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) سابق امیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے جسٹس پیر سید مظہر کلیم شاہ کو احتساب بیورو کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا ہے احتساب زدہ مافیا نے سرکاری اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

منگلاڈیم اپریزنگ کرپشن کا منصوبہ تھا جس میں متاثرین منگلاڈیم کے نام پر حکومت آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے حواریوں نے تین سال میں کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور ان کے خوشامدی آفیسران کی ملی بھگت سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اور متاثرین منگلا ڈیم سے جبراً گھر بھی چھین لیے گئے وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر، اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر اور چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل اداروں سے کرپشن اور لوٹ مار کے بازار کو بند کروانے کیلئے بہادر اور فرض شناس جسٹس سید مظہر کلیم شاہ کو دوبارہ احتساب بیورو کا چیئرمین بنایا جائے ورنہ احتساب زدہ مافیا سرکاری اداروں کو تباہ وبربا کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :