پاکستان کی بقاء سلامتی جمہوریت کے فروغ اور آزاد عدلیہ ومیڈیا میں مضمر ہے‘راجہ اعجاز دلاور

بدھ 2 اپریل 2014 16:38

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے راہنما راجہ اعجاز دلاور نے جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ایشو پر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کیطرف سے آزاد عدلیہ کے ہر فیصلے کی حمایت اور آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے عز م کو سراہتے ہوئے کہاکہ دنیا کے ہر ملک کی طرح پاکستان میں بھی آئین نام کی مقدس دستاویز موجود ہے لیکن گزشتہ 66سالوں میں صرف میاں نواز شریف ہی واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے اس کے تمام طبقات پر یکساں نفاذ کے لیے ہمیشہ انشیوٹیولیا ہے جس سے اقوام عالم میں وطن عزیز کا امیج بلند ہوا ۔

آج آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے دور میں کسی بھی جمہوری حکومت پر کوئی شب خون مارنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔راجہ اعجاز دلاور نے اپنے آفس چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء سلامتی جمہوریت کے فروغ اور آزاد عدلیہ ومیڈیا میں مضمر ہے مسلم لیگ ن نے پاکستان کے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان وآزادکشمیر میں پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ترقی کے یکساں مواقع سب کو میسر ہیں آج ڈالر او ر پونڈ کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ سے معیشت کو بوسٹ مل رہا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ میں بتدریج نمایاں کمی آنے سے انڈسٹری کا پہیہ بھی چل پڑا ہے جس سے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تینوں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے امیدواران کی نمایاں لیڈسے کامیابی درحقیقت میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے بے پناہ محبت کا واضح اظہار ہے انشاء اللہ آزادکشمیر میں آئندہ مسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر ریاستی عوام کا احساس محرومی دور کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :