
لاپتہ طیارے کا شاید کبھی بھی نہ سراغ مل سکے،ملائیشین پولیس چیف،لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے قائم مشترکہ کمیشن میں شرکت کے لیے ملائیشین وزیرعظم آسٹریلیاپہنچ گئے ۔ تفصیلی خبر
بدھ 2 اپریل 2014 21:22
کوالالمپور/پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) ملائیشیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے غائب ہونے کا راز شاید کبھی سامنے نہ آ سکے اور یہ سربستہ راز ہی رہ جائے،دریں اثنا ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق طیارے کی تلاش کے سلسلے میں آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ئیشیا کے پولیس چیف نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ دس طیارے اور نو بحری جہاز بحر ہند کے جنوب میں تلاش میں کوشاں ہیں ،تلاش کے کام میں ایک برطانوی آبدوز بھی شامل ہو گئی ہے،ملائیشیا کے پولیس چیف خالد ابوبکر نے کہا کہ اس سلسلے میں مجرمانہ جانچ جاری رہے گی اور چلتی جائے گی۔
ہمیں تمام چیزوں کی وضاحت کرنی ہے،انھوں نے کہاکہ یہ عین ممکن ہے کہ جانچ کے خاتمے پر ہمیں اصل وجہ کا پتہ نہ چلے، یہاں تک کہ ہم اس واقعے کی وجہ سے بھی لاعلم رہ جائیں،بہرحال انھوں نے کہا کہ اس طیارے پر مجود پائلٹ اور عملے کے اہل خانہ کے 170 افراد سے بات چیت کی گئی ہے یہاں تک کہ طیارے میں موجود ساز و سامان اور کھانے کے بارے میں بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ سبوتاڑ کی کسی کوشش کا پتہ چل سکے،ادھرملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق جنوبی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بدھ کی شام پہنچ گئے ، وہ نئے جوائنٹ ایجنسی کوارڈینیشن سنٹر (جے اے سی سی ) کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی شخصیت بن گئے
-
ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے. شہباز شریف
-
شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے. علیمہ خان
-
فرانسیسی صدر اور یورپی لیڈروں پر ”کوکین“ استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ
-
برآمدات پر مبنی ترقی ہی واحد قابل عمل راستہ ہے. سینیٹر محمد اورنگزیب
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر عالمی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے. عطا تارڑ
-
صدر مملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے. چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت
-
جنیداکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی حملوں میں گیارہ فوجیوں سمیت اکاون افراد ہلاک، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.