
جیو کو فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے: عمران خان
ہفتہ 26 اپریل 2014 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر جیو کو قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے، جیو نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ثبوت کے بغیر جیو کی ریاستی اداروں کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف مہم میں جیو بہت آگے نکل گیا ہے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمراں خان نے جیو کے الزامات پر حکومت کی خاموشی کو بھی قابل مزمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین اور قانون کے تابع رہ کر کام کریں۔(جاری ہے)
چیرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ولی بابر قتل کیس کے معاملے پر جیو کی الزام تراشی قطعی حیران کن تھی۔
اس معاملے میں جانتے ہوئے بھی کسی جماعت کا نام نہیں لیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ جیو نے عام انتخابات میں 30 فیصد نتائج آنے پر ہی ہار جیت کا فیصلہ سنا دیا، مگر تحریک انصاف نے صرف آزاد میڈیا کی وجہ سے جیو کی جانب سے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت پر بھی خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حمایت کے بدلے جیو نے کرکٹ براڈ کاسٹنگ حقوق پر مالی فائدہ اٹھایا۔ اںہوں نے واضع کیا کہ تحریک انصاف آزاد میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے لیکن جیو نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور پاک فوج اور آئی ایس آئی کو تنفید کا نشانہ بنایا جس پر جیو کو فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.