آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خطاب پوری پاکستانی و کشمیری قوم کی آواز ہے‘وسیم حسین ایڈووکیٹ

جمعہ 2 مئی 2014 15:58

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) وسیم حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا شہداء کو خراج عقیدت کی تقریب جی ایچ کیو میں عظیم الشان تقریب سے خطاب پوری قوم کی آواز ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز رہنما ہر دلعزیز شخصیت سابق وائس چیئرمین و کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپور ماسٹر عبدالحمید کے فرزند وسیم حسین ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی سٹاف کے خطاب سے قوم کو ایک نیا حوصلہ اور جہت ملی ہے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے سپوت قومی سلامتی اور ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں وسیم حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یوم شہداء کا دن پاک سر زمین کی تجدید عہد کا بھی دن ہے تمام شہداء کے لواحقین کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں خوش نصیب ہے جن کو شہادت کو نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے قیام میں پاک فوج کا کردار نمایاں ہے پاک فوج کے جوان بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کر تے ۔

(جاری ہے)

وسیم حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بین الاقوامی تنازعہ ہے جس کو عالمی دنیا حل کر کے اپنا صحیح کردار ادا کرے۔