سوپور اور ترال کے رہائشیوں کے بھارتی فوج اور پولیس کے ظلم وتشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرے

جمعہ 9 مئی 2014 16:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں سوپور اور ترال قصبوں میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ظلم وتشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سوپور کے مین چوک، بس سٹینڈ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے کئے ،مظاہرین گرفتارنوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ قصبے میں ہڑتال بھی کئی گئی اور تمام دکانیں، کاروباری مراکز بند رہے۔ دریں اثناء ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی لوگ بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :