مسئلہ کشمیر کو سرکاری محکمے کی طرز پر نہیں چلایا جاسکتا ‘سید نذیر حسین گیلانی

پیر 12 مئی 2014 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) جموں و کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بین الاقومی شہرت یافتہ سید نذیر حسین گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کی دوہری ذمہ داریاں ہیں وہ مسئلہ کا اہم فریق بھی ہے اور اقوام متحدہ کا ممبر بھی- دنیا کی کوئی فوج کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتی۔

حق خودارایت نہ دینے یا اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں بھارت کو دنیا کی 154ممالک کی فوج کا سامنا کرنا پڑیگا گزشتہ شام مظفرآباد میں ادبی گپ شپ پروگرام میں انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے شخص کی حفاظت کرنا ہو گی مسئلہ کشمیر کو سرکاری محکمے کی طرز پر نہیں چلایا جاسکتا ۔آزاد کشمیرکو اپنی ذمہ داریان ادا کرنا ہوں گی نومبر1965سے1996تک یہ مسئلہ باقاعد طور پر اقوام متحدہ میں نہیں اٹھایا گیا اور 1996میں سیکرٹری جنرل کے حکم پر وہ تمام مسائل جو گزشتہ5سال سے ایجنڈا ے کا متحرل حصہ نہ تھے حتم کر دیئے گے مستقل ایجنڈا سے خارج کردیئے گے انہوں نے کہا کہ صرف کشمیری بولنے والوں کشمیری نہ سمجھا جائے بلکہ تحریک آزادی کے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں الیکشن بھارت کا میندیٹ نہیں ہے وہاں کی فوج پر یہ پابندی ہے کہ شہری حدوو میں نہ داخل نہ ہو اور تعداد میں اضافہ نہ کرے اور نہ ہی عوام کو خو فزادہ کرے تقریب کی میزبانی سیدہ ساجدہ بہار، سید سلیم گردیزی، جبکہ سابق سیکرٹری حکومت محمد سلیم بسمل، ڈاکٹر محسن شکیل، سینئر صحافی سیلم اختر پروانہ،راجہ افتخار احمد سردار ذوالفقارعلی ، سید سجاد شاہ، خواجہ ریاض،محترمہ عائشہ،غلام اللہ کیانی اور معرف ادیب و شاعرہ آمنہ بہار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔