بھارت کے متوقع وزیراعظم مودی 1950میں گجرات میں پیداہوئے،ریلوے سٹیشن پر چائے بیچتے رہے،والد بھی چائے بیچتے تھے،والدہ لوگوں کے گھروں میں کا م کاج کرتی تھیں،17 سال کی عمر میں شادی ہوئی لیکن میاں بیوی کبھی ساتھ نہیں رہے،سیاسی تربیت آر ایس ایس میں ہوئی ، 2001 میں پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے،مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ایڈوانی کے وزیراعظم بننے کے عندیہ پر علیحدگی حاصل کرلی،دنیاکے طویل ترین جمہوری انتخابات میں جماعتی بنیادوں کی بجائے مودی کے نام پر الیکشن لڑاگیا،مسلم کش فسادات کے بعد متنازعہ ہوگئے،ہندوجماعتوں میں بھی دشمن پال رکھے ہیں
جمعہ 16 مئی 2014 22:39
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) بھارت کے نئے متوقع وزیراعظم نریندر دامودر داس مودی متنازع شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے چاہنے والے اور انھیں ناپسند کرنے والے دونوں ہی اپنی محبت اور نفرت میں حد سے گزر جاتے ہیں،17 سال کی عمر میں شادی ہوئی لیکن دونوں کبھی ساتھ نہیں رہے،مودی کے مخالفین انھیں تفرقہ پیدا کرنے والی شخصیت گردانتے ہیں، جبکہ چاہنے والوں کے لیے ان کے کئی اوتار ہیں، کہیں وہ ہندوتوا کے پوسٹر بوائے ہیں، تو کہیں تبدیلی اور اقتصادی ترقی کی علامت، یا پھر ایک ایسے مضبوط رہنما جو ملک کی تقدیر بدل دیں گے،بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق مودی کی سیاسی زندگی جتنی سرخیوں میں رہی ہے، ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگ اتنا ہی کم جانتے ہیں وہ شادی شدہ ہیں لیکن ہمیشہ اکیلے رہے ہیں ان کے تین بھائی بھی ہیں اور والدہ بھی حیات سے ہیں، لیکن وہ اپنے خاندان سے زیادہ واسطہ نہیں رکھتے،مودی کا جنم 17 ستمبر 1950 کو گجرات کے مہسانہ ضلع میں ایک غریب خاندان میں ہوا تھا، ان کے والد دامودر داس ریلوے سٹیشن پر چائے بیچتے تھے اور والدہ ہیرا بین گزر بسر میں مدد کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں،بچپن میں خود نریندر مودی اپنے والد کے ساتھ ٹرینوں میں چائے بیچا کرتے تھے اس الیکشن میں انھوں نے اپنے ’غریب بیک گراوٴنڈ‘ کا بھرپور فائدہ اٹھایا، یعنی ایک چائے بیچنے والا جو ایک ’شہزادے‘ (راہول گاندھی) کو چیلنج کر رہا ہے،ان کے سوانح نگار کے مطابق بچپن میں ان کے ذہن میں سنیاسی بننے کا بھی خیال آیا تھا اور وہ کچھ دن راماکرشن مشن میں بھی جا کر رہے 17 سال کی عمر میں جشودا بین سے ان کی شادی ہوئی لیکن دونوں کبھی ساتھ نہیں رہے،انھوں نے جوانی میں ہی ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور 70 کی دہائی سے پرچارک یا تنظیم کے مبلغ کے طور پر کام کر نا شروع کر دیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وہ بڑے ملک جو آپس میں بات نہیں کرتے تھے پاکستان کی بدولت معاہدہ کررہے ہیں
-
وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کی ریلوے کے شہید ملازم لیاقت علی کی فرض شناسی کے اعتراف میں بعد از شہادت ’’ستارۂ شجاعت‘‘ عطا کرنے کی سفارش
-
پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، عظمی بخاری
-
وفاقی وزیر إھمد حنیف عباسی کی ریلوے کے شہید ملازم لیاقت علی کی فرض شناسی کے اعتراف میں بعد از شہادت ’’ستارۂ شجاعت‘‘ عطا کرنے کی سفارش
-
ْکراچی میں 12 سے 24 مئی تک منتخب علاقوں میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم جاری رہے گی، عائشہ رضا فاروق
-
بلاول بھٹو زرداری کی لکی مروت میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت
-
نوجوانوں کو جدید مہارتوں اور بین الاقوامی زبانوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، چوہدری سالک
-
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
وفاقی تحقیقاتی ادارہ میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 200 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ، سینٹ کو آگاہی
-
افواج پاکستان سمیت پولیس اور خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مستعد ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
دہشت گردی کے خلاف ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، سہیل آفریدی
-
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ دھرنا دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.