افواج پاکستان سمیت پولیس اور خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مستعد ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 12 مئی 2026 19:57

افواج پاکستان سمیت پولیس اور خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) ایوان بالا کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا ہے کہ لکی مروت اور بنوں میں پولیس پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان سمیت پولیس اور خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مستعد ہیں۔منگل کو ایوان بالا میں خیبر پختونخوا کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیس جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ اس ایوان کے ہر رکن کے دل میں خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے یکساں دکھ اور درد ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو بزدلانہ اور دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں اس پر ایوان میں بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ،پولیس ،اور خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم آئے روز ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنوں اور لکی مروت میں پولیس پر جو حملے ہوئے ہیں وہ بزدلانہ ہیں پوری قوم ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کا ہر صورت مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ صرف ایک صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں دہشت گرد حملہ ہوا جبلہ ڈسٹرکٹ کورٹس پر خود کش حملہ ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات پورے ملک میں ہوتے ہیں تاہم ایسے بزدلانہ حملوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔۔۔۔