مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی نے اپنے دو سینئرز کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

پیر 26 مئی 2014 14:54

پونچھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے دو سینئرز کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک فوجی نے اپنے دو سینئر ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور بعد ازاں خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سپاہی درشن لال نے اپنے سینئر حولدار رنجود سنگھ کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا۔درشن لال کو فائرنگ کرتا دیکھ کر جونیئر صوبیدار چیمیل سنگھ نے آگے بڑھ کر اسے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ درشن لال نے دونوں سینئرز کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :