مقبوضہ کشمیر ، جعلی مجاہدین بن کر لوگوں سے رقومات اکٹھنے کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

جمعرات 5 جون 2014 15:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں جعلی مجاہد بن کر لوگوں سے رقومات اکھٹنے کرنے کی کوشش کرنے والے ٹاسک فورس کے ایک اہلکار کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

صوبہ پولیس نے گرفتار اہلکار اور اس کے ساتھی کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ایس او جی اہلکار مبینہ طور پر وانی خاندان سے ماہانہ بیس سے پچیس ہزار روپے بطور تاوان وصول کیا کرتا تھا عثمان آباد عمر ہیر بڑھ پورہ میں شہریوں کے شدید احتجاج کے باعث کئی گھنٹوں تک سرینگر گاندر بل اور سرینگر کرکگل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت مسدود رہی تاہم اعلیٰ افسران کی یقین دہانی پر لوگوں نے پرامن طور پر اپنا احتجاج ختم کیا سرینگر گاندر بل شاہراہ پر نوے فٹ روڈ کے متصل رہائشی علاقہ عثمان آباد عمر ہیر بڑھ پورہ میں گئے اس وقت خوف و دہشت اور ناراضگی کی لہر دوڑ گئی جب مبینہ طورپر ٹاسک فورس اہلکاروں نے رات کے ساڑھے نو بجے حاجی غلام محمد وانی ولد محمد سلطان کے گھر میں داخل ہوکر خود کو جیش محمد سے وابستہ جنگجو بتا کر بندوق کی نوک پر اہل خانہ سے رقومات کا تقاضا کیا حاجی غلام ممد وانی اور ان کے اہلخانہ نے کمال جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بندوق برداروں کی مانگ کو یکسر ٹھکرا دیا جس پر طرفین کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی نکلی جنگجوؤں اور اہل خانہ کے مابین ہوئی لڑائی کے دوران ایک بندوق بردار کی رائفل سے گولی نکل کر سیدھے اس کے پاؤں پر جا لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوکر وہیں گر پڑا جبکہ اس دوران اس کا دوسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :