جموں و کشمیر میں فوج کی موجودگی کی اصل وجہ سرحدو پر پاکستان اور چین کی کشیدہ صورت حال ہے، عمرعبد اللہ

پیر 9 جون 2014 15:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے تک فوج کی منتقلی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کی موجودگی کی اصل وجہ سرحدوں پر پاکستان اور چین کے ساتھ کشیدہ صورت حال ہے اور جب تک تناؤ کی صورت حال موجود رہے گی ۔

(جاری ہے)

فوج بھی وادی میں موجود رہے گی ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ دفعہ370 پر غور غوض یا از سر نو بحث کی تجویز پیش کررہے ہیں انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اس صورت حال میں ریاست کا بھارت کے ساتھ الحاق کا معاملہ پھر کھل جائیگا۔۔

متعلقہ عنوان :