او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے، میر واعظ عمر فاروق

ہفتہ 14 جون 2014 17:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”ع“ گروپ کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اٹھائی گئی آواز سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوامی امنگوں کے مطابق حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے موقع پر بھی اس بارے آواز بلند کریں گے جبکہ وہ اس اجلاس کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے نمائندوں سے سائیڈ لائن ملاقاتوں کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ نے20 جون 2014 کے میونسپل مارک سرینگر میں ایک عظیم الشان جلسہ سے شروع کیا جارہا ہے ۔

تنظیم کے50 ویں یوم تاسیس کے پروگراموں میں عوام کو بھاری شرکت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جماعت ہے جو رز اول سے اپنے نصب العین پرچٹان کی طرح قائم ہے اور ایک طرف اس تنظیم کی قیادت کو شہادت اور ہجرت کے ساتھ ساتھ بے پناہ مظالم برداشت کرنا پڑے اور دوسری طرف اس تنظیم کے جیالے کارکنوں نے مصائب کے باوجود نہ صرف تنظیم کو زندہ رکھا بلکہ موجودہ نوجوان نسل کے آباؤاجداد نے قیادت کے شانہ بشانہ عظیم قربانیاں دیکر اس تنظیم کے منی برحق نصب العین زندہ رکھا جو کہ ہمارا تاریخی اثاثہ ہے۔