نریندر مودی مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید کشمیریوں کی رہائی کا فوری حکم دیں، میر شاہد سلیم

جمعرات 3 جولائی 2014 16:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیریوں کی فوری رہائی کا حکم دیں۔ اطلاعات کے مطابق حریت رہنماء اور جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے سینئر وائس چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا تاریخی موقع ملا ہے اور وہ ایسا کر کے جنوبی ایشیا کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو قتل اور لاپتہ کیا گیا جبکہ سینکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

(جاری ہے)

میر شاہد سلیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کسی ایک بھارتی فوجی یا پولیس اہلکار کو آج تک سزا نہیں دی گئی اور بھارت حکومت کشمیریوں کے غم وغصے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری حریت رہنماؤں کو جمعہ کی نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ۔ میر شاہد سلیم نے کہا کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گزشتہ کئی برسوں سے نماز جمعہ نہیں پڑھنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ طرز عمل اسکی نام نہاد جمہوریت پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :