سرینگر , بھارتی فوجیوں نے جموں میں تاجر کو قتل کر دیا

بدھ 9 جولائی 2014 16:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک تاجر کو قتل کر دیا۔ منجیت سنگھ، دیپک سنگھ اور دیگر متعدد فوجی اہلکاروں نے جموں کے علاقے آر ایس پورہ علاقے میں 23 سالہ ونود شرشا کی دکان میں داخل ہو کر اسے قتل کر دیا۔ مقامی افراد نے فوجی اہلکاروں کا پیچھا کر کے منجیت سنگھ کو دھر لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک خرگوش فارم پر زبردستی قبضہ جما لیا۔ بھارتی فوج کی 29راشٹریہ رائفلز نے پٹن میں وسن کے مقام پر قائم محکمہ اینمل ہسبنڈری کے فارم کی تین عماتوں پر ضلعی انتظامیہ کی اجازت نامے کے بغیر قبضہ جما لیا۔ فوجیوں نے عماتوں پر بنکر تعمیر کر لئے جس سے فارم ملازمین اور عوام علاقہ میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔

(جاری ہے)

اینمل ہسبنڈری کے ایک افسر ڈاکٹر الطاف احمد کاکرو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج نے محکمے کی عماتوں پربغیر کسی اجازت کے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا۔ الطاف احمد نے کہا کہ انہوں نے محکمے کے اعلیٰ افسروں کو فوجی قبضے کے بارے میں مطلع کیا ہے، عمارتوں پر فوجیوں کے قبضے کے باعث ملازمیں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں اپنے دفتروں میں جانے کیلئے فوجی اہلکاروں سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :