جھڈو پولیس کا زمیندار اسلم لغاری کی نجی جیل پر چھاپہ ، عورتوں اور معصوم بچوں سمیت45ہاریوں کو بازیاب کرالیاگیا

ہفتہ 12 جولائی 2014 17:25

جھڈو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) سیشن کورٹ میر پور خاص کے احکامات پر جھڈو پولیس کا زمیندار اسلم لغاری کی نجی جیل پر چھاپہ ، عورتوں اور معصوم بچوں سمیت45ہاریوں کو بازیاب کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھڈو تعلقہ کی یونین کونسل دلاور حسین کے رہائشی رئیس محمد اسلم کے ہاری دھنو کولہی نے سیشن کورٹ میر پور خاص میں درخواست جمع کروائی تھی کہ ہمارا زمیندار ہم پر ظلم کرتا ہے اور اجرت کے معاملے میں بھی انصاف نہیں کرتا جس پر سیشن جج نے جھڈو پولیس کوکاروائی کا حکم دیا جس پر عمل کرتے ہوئے جھڈو پولیس نے ایس ایچ او شاہنواز خاصخیلی کی سربراہی میں اسلم لغاری کے فروٹ فارم پر چھاپہ مارا اور اسلم لغاری کی نجی جیل سے 10بچوں اور13 خواتین سمیت45 ہاری کسانوں کو بازیاب کروالیاہے ،جنہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے آزاد کردیا ، دوسری جانب زمیندار اسلم لغاری نے میڈیا کو موقف دیا کہ میری زمینوں پر کوئی بھی نجی جیل نہیں ہے میرے ہاریوں کی طرف لاکھوں روپے قرض بقایا ہے جن کو ہڑپ کرنے کے لئے ہاری کسانوں نے نجی جیل کا یہ ایک منظم ڈرامہ رچایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :