مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر طاقت وحشیانہ استعمال، خواتین سمیت متعدد زخمی

منگل 15 جولائی 2014 15:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) بھارتی پولیس نے ماگام گلمرگ شاہراہ پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مطابق ماگام بیروہ کے مضافاتی علاقوں پیٹھ کانہامہ ،آڈینہ اور وتہ ماگام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی نے اپنے مطالبات کے حق میں سرینگر گلمرگ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔

مظاہرین کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔دھرنا کی وجہ سے ماگام گلمرگ ،ماگام پٹن اور ماگام بیروہ و ماگام کھاگ روٹوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی جس کے نتیجہ میں مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ماگام منتقل کیا گیا ۔زخمی ہونے والوں میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔