اسرائیل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام مسلم ممالک کو اس کیخلاف جہاد کرنا ہوگا، چودھری مزمل

جمعرات 17 جولائی 2014 16:18

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماء چوہدری مزمل نے کہا ہے کہ اسرائیل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے تمام مسلم ممالک کو اس کے خلاف کلمہ جہاد بلند کرنا ہوگا ۔ اسرائیل جیسی یہودی طاقت کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کو دنیا کے نقشے سے ختم کر کے فلسطین کی سابقہ حیثیت کو بحال کرنا ہوگا۔ جب تک اسرائیل قائم و دائم ہے اس وقت تک یہ مکار اور ظالم دنیا کے امن کے لئے خطرہ بنا رہے گا ۔

آج جس طرح اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اس کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے جنگ کا اعلان کرنا چاہیے ۔مٹھی بھر آبادی والا ملک دنیا میں ظلم و جبرکی انتہاء کر رہا ہے تمام امت مسلمہ متحد ہو کر اس کو قلع قمع کرنے کیلئے تیار ہو جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل شروع دن سے ہی دنیا کے امن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے اس کی ظلم و بربریت سوز واقعات سے دنیا کا امن داؤ پر لگ چکا ہے ۔

آج فلسطینی عوام اور معصوم بچوں و خواتین کو جس طرح اسرائیل اپنی وحشیانہ کارروائی سے شہید کر رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک غلام لونڈی ہے جو امریکہ اور اس کے حواریوں کے آگے کٹھ پتلی بن چکی ہے اور ان کے اشاروں کے آگئے ناچتی ہے آج فلسطین کے حوالہ سے امریکہ اور اقوام متحدہ کا نام نہاد کردار سامنے آگیا ہے ان دونوں کا کردار ہمیشہ ہی مشکوک رہا ہے جبکہ اب اسرائیل جس طرح کے مظالم فلسطینیوں پر ڈھا رہا ہے اس پر ساری دنیا احتجاج کر رہی ہے دنیا کا تمام میڈیا اسرائیل کے انسانیت سوز واقعات پر آواز بلند کر رہا ہے لیکن امریکہ اور اقوام متحدہ رسمی کارروائی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :