مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

جمعہ 18 جولائی 2014 17:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے توسہ میدان میں واقع بھارتی فوج کی فائرنگ رینج میں ان پٹھے گولے کے دھماکے میں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف ضلع کے علاقے بیروہ میں زبردست مظاہرے کیے گئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 23سالہ بلال احمد پرے کو ژیرہ ہار بیروہ میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہید کی نماز جنازہ میں ہزارو ں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قابض انتظامیہ ایک جانب کہہ رہی ہے کہ توسہ میدان لیز معاہدہ ختم کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے باقاعدہ طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توسہ میدان کے اطراف میں پھیلے بھارتی فوج کے ان پھٹے لوگ عوام علاقہ کی جانوں کے لیے مسلسل خطرے کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :