مقبوضہ کشمیر :کشتواڑ میں سبز ہلالی پرچم لہرادیئے گئے، جیو ے جیوے پاکستان کے نعرے بلند

جمعرات 31 جولائی 2014 18:05

مقبوضہ کشمیر :کشتواڑ میں سبز ہلالی پرچم لہرادیئے گئے، جیو ے جیوے پاکستان ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) مقبوضہ کشمیرکے قصبے کشتواڑ میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود نماز عید کے بعد ہزاروں لوگوں نے چھوگان گراونڈ عیدگاہ سے ایک زبردست ریلی نکا لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نماز عیدفورابعد چھوگام گراؤنڈ عید گاہ میں 30ہزار سے زائد افراد نے ریلی نکالی اور" جیوے جیوے پاکستان“ ،”ہم کیا چاہتے آزادی "سمیت آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت اور اسرائیل مخالف نعرے بلند کئے ۔

ریلی میں شریک لوگوں نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے جو وہ فضا میں لہراتے رہے۔ لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ بھارتی فوج کسی تاخیر کے بغیر جموں و کشمیر سے نکل جائے۔مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بعدازاں بھارتی انتظامیہ نے پاکستانی جھنڈے اتار دیئے ۔

متعلقہ عنوان :