پاکستان کو کمزور کرنے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام

پیر 4 اگست 2014 16:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) انجمن طلباء اسلام جموں کشمیرنے قراردیاہے کہ ”سا لمیتِ پاکستان طلباء کنونشن “پاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔پاکستان کو کمزور کرنے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔دہشت گردی،فرقہ واریت،بد امنی ،انتہا پسندی کے خلاف انجمن طلباء اسلام گزشتہ نصف صدی سے بر سرِ پیکار ہے۔

ناظم سا لمیت پاکستان طلباء کنونشن راجہ ذاکر خان، چئیرمین میڈیا سیل محمد حسنین مصطفائی،سیکرٹری نشر واشاعت خالد مصطفائی و دیگر نے طلباء رہنماؤں نے یہاں اے ٹی آئی پٹہکہ شاخ،اے ٹی آئی سٹی یونٹ،اے ٹی آئی کالج یونٹس کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کو بے شمار اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامناہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی سے نہ صرف بے پناہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو شدید دھچکا لگا ہے۔

ایسے میں خوف خدا اور عشقِ مصطفیﷺ سے سرشارمحب وطن طلباء کا سالمیتِ پاکستان کنونشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام عراق میں ایک اسلام دشمن نام نہادداعش نامی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے درجن سے زائد انبیاء کے مزارات کی شہادت اور فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم تشدد کواسلام دشمن صیہونی طاقتوں کی سازش سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل،او ،آئی،سی ، عرب لیگ اپنی مجرمانہ خاموشی کو ترک کرتے ہوئے ہر دو وقعات کا نوٹس لیتے ہوئے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی حمائت اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کرداراداکرے۔

اگرآج ہم نے اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کو بے یارومددگارچھوڑدیاتوکل آنے والی نسلیں اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اوآئی سی غیرفعال ہوچکی ہے اس کو فوری طورپرختم کرکے ازسرنو اسلامی بلاک تشکیل دیاجائے جس کی قیادت پاکستان خودکرے اوراگر پاکستان کے بے حمیت حکمران اسقدر طاقت نہیں رکھتے تو ترکی کو قیادت سونپ کر اسلامی نشاة ثانیہ کے لئے کرداراراداکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :