یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میںآ زاد کشمیر کے کالجز 11 اگست سے کھلیں گے، ناظم اعلیٰ تعلیمات

بدھ 6 اگست 2014 18:42

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز مظفرآباد کے سرکلر کے مطابق آزادکشمیر کے جملہ کالجز جو 13 اگست کو کھلنے تھے وہ اب یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں اب11 اگست 2014 سے کھولیں گے ۔اس سلسلہ میں جملہ کالجز کے پرنسپل صاحبان کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ یہ بات نظامت تعلیمات کالجز ڈویژن میرپور کے پبلسٹی آفیسر طالب نقشبندی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں بتایاگیاہے کہ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے آزادکشمیر بھرکے تمام کالجوں میں پرچم کشائی ، تقریری مقابلہ جات، کھیلوں سمیت دیگر پروگرامز منعقد ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی پی آئی کالجز محترمہ شاہین عشائی نے جملہ کالجز کو11 اگست سے کھولنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔ ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات کالجز پروفیسر انجم افشاں نقوی نے اس ضمن میں ڈویژن میرپور کے اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر کے کالجز کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں تقریبات کاانعقاد کریں اور مختلف مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات دیں۔

متعلقہ عنوان :