وزیراعظم آزاد کشمیر نے چکار جاتے ہوئے گاڑی روک کر بچوں میں عیدی تقسیم کی

بدھ 6 اگست 2014 18:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدبدھ کے روز جب چکار گئے تو راستہ میں اپنی گاڑی روک کر بچوں میں عیدی تقیسم کی اور انہیں پیار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے دو مختلف مقامات پر عیدی تقسیم کی انہیں پیار کیا اور دل لگا کر پڑھائی کرنے کی نصیحت بھی کی ۔اس موقع پر وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید بھی ان کے ہمراہ تھے۔