مقبوضہ کشمیر ،راجوری میں4بھائی سیلاب میں بہہ گئے،3کی لاشیں برآمد

بدھ 6 اگست 2014 22:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں راجوری کے علاقے منجاکوٹ 4 بھائی سیلاب میں بہہ گئے تین کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق راجوری کے علاقے منجا کوٹ میں ایک نالہ پار کرتے ہوئے چار بھائی سیلابی پانی میں بہہ گئے جن میں 3کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ چوتھا خوش قسمتی سے جھاڑیوں میں پھنس گیا جسے زندہ بچا لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4 بھائی محمد عالم ، فاروق احمد ، جاوید احمد عمر اوراورنگ زیب کوٹلی نالہ پار کرتے ہوئے اچانک سیلابی پانی میں بہہ گئے جن میں سے تین محمد عالم،جاوید اوراورنگ زیب ی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ چوتھا بھائی فاروق احمد جو خوش قسمتی سے جھاڑیوں میں پھنس گیا تھا کو زخمی حالت میں مقامی پولیس نے بچالیا جسے ضلع ہسپتال راجوری داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے،تینوں بھائیوں کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :