مقبوضہ کشمیر: گزشتہ 3برس کے دوران 49 فوجی ہلاک ہوئے،بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف

بدھ 6 اگست 2014 23:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں 49بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ، بھارتی وزیر دفاع نے یہ اعتراف بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ تین برس کے دوران مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی فوج کے 49اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں