Live Updates

پاکستان احتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،عمران خان اورطاہرالقادری مثبت رویوں کامظاہرہ کریں،چوہدری محمدیٰسین

جمعرات 7 اگست 2014 17:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ پاکستان احتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتاعمران خان اورطاہرالقادری مثبت رویوں کامظاہرہ کریں احتجاج کی سیاست جمہوریت کورول بیک کرسکتی ہے اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹومفاہمت کی سیاست کوفروغ دے کراپوزیشن وحکومت کے درمیان ملک کے اندر جمہوریت کے استحکام اورسسٹم کوبچانے کیلئے کرداراداکررہے ہیں پاکستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف بھی سازش ہوئی تھی اورپارٹی قیادت کوانتخابی نتائج پرتحفظات تھے مگراس کے باوجودسابق صدرآصف علی زرداری نے جمہوریت ونظام کے تحفظ کیلئے انتخابی نتائج کوتسلیم کیااورآج بھی آصف علی زرداری تمام سیاسی قوتوں کیساتھ رابطوں میں ہیں تاکہ ملک کے اندر افراتفری نہ ہو، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اورعوام کی سیاست کی شہیدبے نظیربھٹونے مفاہمت کی سیاست کی بنیادرکھی تھی انفارمیشن سنٹرکے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں چوک صاحباں،گلپورودیگرمقامات کے دورہ کے دوران منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں پی پی پی حکومت اسی مفاہمتی سیاست کوآگے لے کربڑھ رہی ہے اوروفاقی حکومت کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کوفروغ دیئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ دس اگست کومحمدنوازشریف کابحیثیت وزیراعظم پاکستان مظفرآبادکے مقام پرپاکستان زندہ بادریلی میں تاریخی استقبال کرینگے انہوں نے کہاکہ کشمیری ایک قوم کی حیثیت سے یک جان ہوکروزیراعظم پاکستان کااستقبال کرینگے اس سے قبل کشمیری آزادکشمیرکی سرزمین پرقائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید،دخترمشرق محترمہ بے نظیربھٹوشہید کاتاریخی استقبال کرچکے ہیں وزیراعظم نوازشریف کے دورہ کاسرحد پارمقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھی مثبت پیغام جائے گاجس سے حریت پسندعوام کے حوصلے بلندہونگے کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے سیاستدانوں کااحترام کیاچاہے وہ حکومت کے اندرہویااپوزیشن میں10اگست آزادکشمیرکی تاریخ میں بے نظیردن ہے جب کشمیرکے عوام پاکستان کے سیاستدان ووزیراعظم نوازشریف کاتاریخی استقبال کریں گے 10اگست زندہ بادپاکستان ریلی مظفرآبادمیں وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی شرکت تاریخی موقع ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم پاکستان کومظفرآبادکی دعوت دے کراورریلی انعقادکرنے کابروقت اوردرست فیصلہ کیاجس سے تحریک آزادی کشمیرپرمثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح،سنگ بنیاداورنئے میگاپراجیکٹس کے اعلانات سے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی،روزگار،سیاحت اورخوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے کشمیری ایک قوم کی حیثیت سے یک جان ہوکروزیراعظم پاکستان کااستقبال کرینگے اس سے قبل کشمیری آزادکشمیرکی سرزمین پرقائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید،دخترمشرق محترمہ بے نظیربھٹوشہید کاتاریخی استقبال کرچکے ہیں وزیراعظم نوازشریف کے دورہ کاسرحد پارمقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھی مثبت پیغام جائے گاجس سے حریت پسندعوام کے حوصلے بلندہونگے انفارمیشن سنٹرمیں گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں قائم پی پی پی حکومت کے وفاق کے ساتھ مثالی تعلقات ہیںآ زادکشمیرکی ساری سیاسی قیادت پاکستان کی عوام اورسیاسی قیادت کااحترام کرتی ہے جس نے ہمیشہ کشمیریوں کاساتھ دیاانہوں نے کہاکہ10اگست کومظفرآبادزندہ بادپاکستان ریلی میںآ مدکے موقع پروزیراعظم پاکستان کاآزادکشمیرکی ساری سیاسی قیادت اورعوام شانداراستقبال کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم دس اگست یکجہتی کامظاہرہ کرکرکے دن کوریاست کی تاریخ کایادگاردن بنادیں گے کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اسلام آبادہماری امیدوں کامرکزہے پاکستان کی ساری قیادت اورعوام نے ہمیشہ کشمیرکازکے حل کے لیے اپناکرداراداکیاکشمیریوں اورپاکستانیوں کے دل اکھٹے دھڑکتے ہیں کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے ساری ریاست آزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :