محکمہ کے آفسران و اہلکاران دل لگا کر محنت ، دیانتداری سے کام کریں ،فعال بنانے کیلئے بھر پور صلاحتیں بروئے کار لائیں ،وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

جمعرات 7 اگست 2014 18:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) وزیر اطلاعات ، زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات حکومت کا چہرہ ہے اسے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے بھرپور انداز میں فعال بنایا جائے گا۔محکمہ کے آفسران و اہلکاران دل لگا کر محنت ، دیانتداری سے کام کریں اور اسے فعال بنانے کے لیے اپنی بھر پور صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔

سابق ڈائریکٹر اطلاعات راجہ نوید خان انتہائی پروفیشنل آفیسر تھے محکمہ کے لیے ان کی خدمات گراں قدر ہیں انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ایڈمن آفیسر انیس احمد نے بھی دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیے انکوبا عزت ریٹائر منٹ پرمبارکباد ۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار نظامت تعلقات عامہ میں سابق ڈائریکٹر اطلاعات راجہ نوید خان ، ایڈمن آفیسر انیس احمد اور دفتری اہلکار اقبال احمد کے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، سابق ڈائریکٹر اطلاعات راجہ نوید خان ، آفیسران بشارت حسین کاظمی ، مرزا بشیر احمد ، شوکت علی ملک ، محمد پرویز خان ، سردار طاہرقیوم ،طارق جمیل درانی ، مقصود احمد میر ، خواجہ عمران الحق و دفتری سٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے ریٹائر ڈائریکٹر اطلاعات راجہ نوید خان ، ایڈمن انیس احمد اور اقبال احمد کو ہار بھی پہنائے اور سونئیربھی دیے ۔

سید بازل علی نقوی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ تمام آفیسران و ہلکاران اپنے کام پر بھرپور توجہ دیں انھوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال کے صورت میں محکمے کو ایک انتہائی پروفیشنل ڈائریکٹر ملا ہے جنکو میرا پورا مینڈیٹ حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ کم وسائل میں بہترین کارکردگی ہی ہمارا ہدف ہے جس کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت کے مطابق محکمہ مسئلہ کشمیر کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لیے اپنا بنیادی کر دار ادا کرے ۔

انہوں نے دیٹائرڈ ہونے والے آفیسران کی محکمہ کے لیے خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی محکمہ کو اپنے تجربہ سے مستفید کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ریٹائرڈ ساتھیوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ پیش ہو وہ آسکتے ہیں یہ محکمہ ان کو اپنا ہے انہیں یہاں کسی بھی قسم کی اجنبیت کا احساس نہیں ہوگا۔

ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے وزیر اطلاعات کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سید بازل علی نقوی کی قیادت اور ہدایات کے مطابق اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام یقین رکھتے ہیں اور میرے تمام ساتھی بھی یہ عزم کیے ہوئے ہیں کہ ہم نے حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ ڈائریکٹر اطلاعات راجہ نوید خان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنے تجربہ سے مستفید کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں جلد ہی اس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو جائیں گے ۔ انہوں نے بھر پور اعتماد پر وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے راجہ نوید خان ، ایڈمن آفیسر انیس احمد ، اقبال احمد کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر سابق ڈائریکٹر اطلاعات راجہ نوید خان نے تقریب کے انعقاد اور وزیر اطلاعات کی شمولیت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ اس سے پہلے جب وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی جب شرکت کے لیے تقریب میں پہنچے تو ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے سٹاف کے ہمراہ انکا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :