قائدین نے ہمیں سیاسی جماعتوں اور قائدین کا احترام کرنا سکھایا، ادب واحترام کا دامن نہیں چھوڑیں گے،

پاکستان سب سے پہلے ہے اگر ملک ہوگاتو اقتدار وجماعتیں ہونگی ، جتنی بار زندگی ملے گی خون کا ہر قطرہ پاکستان پر نچھاور ہوگا، مشیر آزاد کشمیر حکومت

جمعہ 8 اگست 2014 18:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) آزادکشمیرحکومت کے مشیر ومرکزی رہنماپی پی پی محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ ملک محمدنوازخان سینئرپارلیمنٹرین اورکوٹلی سے 6بارمنتخب ہونے والے ممبراسمبلی ہیں ان کاہمیشہ احترام کیامگرانہوں نے ہمارے قائد وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے خلاف جوزبان استعمال کی اس پرہم افسوس کرسکتاہوں ہماری قیادت نے ہمیں سیاسی جماعتوں اورقائدین کااحترام کرناسکھایاہم ادب واحترام کادامن نہیں چھوڑیں گے نلوچھی پل کوقائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے نام سے منسوب کرنادرست اقدام ہے کیونکہ شہیدبھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ہیں جس کے باعث آج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاایٹمی پروگرام کی پاداش میں ہمارے قائد کوپھانسی دی گئی اگربھٹوشہیدغیرملک سے تعلق رکھتے ہیں توپھرمیں تنقیدکرنے والوں سے پوچھتاہوں کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں کیارائے رکھتے ہیں پاکستان سب سے پہلے ہے اگرملک ہوگاتواقتداروجماعتیں ہونگی مجھے جتنی باربھی زندگی ملے میرالہوکاایک ایک قطرہ بھی پاکستان پرنچھاورہوپاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں جودہشت گردی کے خلاف سینہ سپرہے ہم رات کوسوئے ہوتے ہیں مگرہمارے فوجی جوان ہمارے جان ومال کی حفاظت کررہے ہوتے ہیں پی پی پی کی بنیادمسئلہ کشمیرپررکھی گئی ہم نے تھرڈڈویژن لوگ بھرتی نہیں کیے ٹیچرزکے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوگی ہماری ہی پی پی پی کی سابقہ حکومتوں نے تعلیمی پیکج کے تحت حلقہ نمبر1کوٹلی میں23سکول دیئے گئے سردارمحمدابراہیم خان،کے ایچ خورشید،سردار عبدالقیوم خان قابل احترام شخصیات ہیں ہم نے ان کے نام سے بھی ادارے منسوب کیے 3سال کے نامساعدحالات میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پی پی پی حکومت نے 3میڈیکل کالجز،5یونیورسٹیزدیں مخالفین کی سیاست ختم ہورہی ہے اپنی خفت مٹانے کے لیے شورشرابہ کررہے ہیں گریٹرواٹرسپلائی سکیم کوہماری حکومت مکمل کرنے کی طرف جارہی ہے جبکہ 40کروڑکی لاگت کی گریٹرسیوریج سکیم کوٹلی کے لیے منظوری کے پراسیس میں ہے 4کروڑ کی گرانٹ وزیراعظم نے کوٹلی شہرکی سڑکوں کی بہتری وپختگی کے لیے فورادینے کااعلان کیاہے تھلہیرپل کو5حکومتیں مکمل نہ کرسکیں ہماری حکومت نے مکمل کیاسپورٹس سٹیڈیم پربھی کام جاری ہے حسن روڈ30سال میں پختہ نہ ہوسکی ہماری حکومت نے پختہ کی،32کروڑکی لاگت سے ضلع کوٹلی کے علاقوں کوٹلی سٹی،گلپور،تتہ پانی،کھوئیرٹہ،سہنسہ،نکیال،چڑہوئی ڈونگی کی سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کے ساتھ ساتھ پختہ وکشادہ کیاگیاکوٹلی سٹی کے لیے چھاؤنی ڈھنگروٹ کے مقام پرقبرستان کے لیے371کنال کا رقبہ حاصل کرلیاگیاہے جس کوبہتربناکرقبرستان کے لیے مختص کردیں گے ڈھیری سیداں کے مقام پر10کنال رقبہ قبرستان کے لیے فائل پراسیس میں ہے مہاجرکالونی بھی قائم کررہے ہیں صحافیوں کی کالونی بھی تعمیرہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سابق امیدواراسمبلی سردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ،چیئرمین کے ڈی اے چوہدری عبدالمجید،میئرکارپوریشن چوہدری محمدالیاس،کوآرڈنیٹرنصیرراٹھورایڈووکیٹ،سینئرپی پی پی رہنماظفررولوی ایڈووکیٹ،سابق ڈی ای اوسیدامجدنقوی،ڈپٹی میئرالطاف گلہاروی،سردارنعیم انجم باری،کوآرڈنیٹرامیرکابل،سردارصہیم ایڈووکیٹ،ڈویژنل صدرپی وائی اوسیدشمس محی الدین،ضلعی صدرپی وائی اوطارق بڑالوی،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،سیکرٹری جنرل پی وائی اوشوکت قمر،سیکرٹری جنرل پی پی پی کوٹلی سٹی طارق داؤدچوہدری،چیئرمین زکواة راجہ افسر،چیئرمین بے نظیربھٹوشہیدفورم ردیف بشیر،نعیم عباس،اشفاق یوسف،بزر گ پی پی پی رہنماصوفی رشید،آفتاب نذیرقریشی،سلیم منہاس ایڈووکیٹ،صدرپی پی پی چوکی چوہدری سلیم،صدرکلچرل ونگ معشوق بٹ،ارشدبھٹو،قذافی چغتائی ایڈووکیٹ،ماواں یونس مغل،چیئرمین جاویداقبال،واجدمقسوم،عامرشاہ،ظاروف چوہدری،سٹی صدرپی وائی اوشاہدکمال،ملک وسیم،بشیرملک،طارق گجر،راجہ شادم ،سائیں شریف حیدری،الحاج مسکین چوہدری،چوہدری خورشیداحمد،ممتازمغل،عاشق شیخ سمیت حلقہ نمبر1کے جیالوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشیرحکومت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میراایک ہی ایجنڈا ہے ملکی بقاء کے لیے خون کاقطرہ تک بہادوں40سال10ماہ کی سیاسی زندگی پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتاقیادت کے ساتھ وفاکی اورکرپشن نہیں کی ہرجماعت کے مخلص سیاسی کارکن کااس کی قیادت اورجھنڈے کااحترام کیاپاکستانی افواج کی قربانیاں رنگ لائینگی سیاسی قیادت فوج کی پشت پرہے صحافی مسائل کی نشاندہی کریں تنقیدکاخندہ پیشانی سے خیرمقدم کرونگاملک میں جمہوریت اوراداروں کااستحکام آزادعدلیہ کی بدولت ہے میں نے فلیگ ہولڈرہوتے ہوئے بھی جب بھی تقریر کے لیے سٹیج پربلایاگیاتوسابق سینئروزیرملک محمدنوازخان کوہمیشہ پروٹوکول کے مطابق خطاب کرنے کاموقع فراہم کیاجب ہمارے وزیراعظم کوٹلی آتے رہے دن ہویارات جب سابق سینئروزیرملک محمدنوازخان وزیراعظم سے ملاقات کرتے توہم اٹھ کرباہرچلے جاتے تاکہ ہمارے ممبراسمبلی حلقہ کے مسائل بارے کھل کربات کرسکیں ملک نوازصاحب کے پروٹوکول کاہمیشہ احترام کیاملک صاحب خودکہتے ہیں کہ وزیراعظم میرے کلاس فیلواوردوست ہیں مگرملک صاحب کووزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے یہ اخلاقی شائستگی نہیں ہے چیف ایگزیکٹو کااحترام سب پرلازم ہے ملک صاحب نے30سالوں میں اس حلقہ کے لیے کیاکیاکوٹلی شہرکے اندرکونساانقلاب لایامیں ممبراسمبلی نہیں ہوں پھربھی کوٹلی سٹی سے لے کرراج محل تک حلقہ کے ایک ایک فرد کی آوازکوایوانوں تک پہنچاؤں ان کے مسائل حل کرونگاتنقیدکرناآسان ہوتی ہے مگرجواب دینامشکل ہوتاہے حلقہ نمبرایک کے ووٹراورعوام باشعورہیں انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت نے مجھے حلقہ نمبرایک کوٹلی سے امیدوارنامزدکیاہے میرے پروٹوکول کاقائل نہیں ہوں افسران کوعزت دونگامگرپروٹوکول نہیں دونگاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ ملک محمدنوازخان صاحب کوعزت واحترام دیاآزادکشمیربھرمیں ملک صاحب واحدممبراسمبلی ہیں جن کاوزیراعظم احترام کرتے ہیں مگرملک صاحب کواپنے رویے بارے سوچناچاہیے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکوسرسیدثانی کاخطاب دیتاہوں انہوں نے آزادکشمیربھرکوایجوکیشن سٹی بنادیاہے ہرضلع کے اندریونیورسٹیاں قائم ہورہی ہیں سڑکیں پختہ ہورہی ہیں ہماری پی پی پی حکومت نے پہلی بارہرممبراسمبلی کو25,25کلومیٹرسڑکیں دی ہیں اوربرابری کی سطح پرفنڈزدیئے ہیں انہوں نے کہاکہ تھلہیرپل کی تعمیرکے لیے 7ٹھیکیدارتبدیل ہوئے مگروہ پل پیپلزپارٹی نے مکمل کیاگریٹرواٹرسپلائی سکیم39کروڑ50لاکھ کے منصوبہ کوہم مکمل کررہے ہیں دریاپونچھ کنارے چارکنوؤں کی تعمیرکاکام جاری ہے ایک مکمل ہوچکاہے شہرمیں تین آرسی سی واٹرٹینک مکمل ہوچکے ہیں تین پرکام جاری ہے پانی کامسئلہ ہم نے حل کیاہے سابقہ حکومت میں لوگ پانی کی بوندبوندکوترستے تھے جوپائپ لائن استعمال کیے جارہے ہیں وہ لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوکرآرہے ہیں اورمعیاری پائپ لائن بچھائی جارہی ہے ماضی میں ملازمین کوگھروں سے دورپھینکاگیاہم ملازمین کوگھروں کے قریب لارہے ہیں میں نے بحیثیت ایڈوائزرملازمین کے تبادلہ پرپابندی عائدکررکھی ہے کسی کاانتقامی تبادلہ نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ جب ضلع کے اندرکوئی حادثہ ہوتاہے تومیں رات کے اندھیرے میں ہسپتال پہنچ جاتاہوں راٹھورپلازہ میں لگنے والی آگ پربھی میں موقع پرپہنچ کرمیں کارکن کی طرح کام کرتارہاانہوں نے کہاکہ 14اگست جوش وجذبہ کے ساتھ منائینگے پاکستان ہماری منزل مقصودہے سرینگراورغزہ میں بہنے والاخون ایک جیساہے شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹونے فلسطین وکشمیرکی آزادی کے لیے ہرفورم پرآوازبلندکی آج بھی ہم کہتے ہیں کہ خون فلسطین سے ایشیاء سرخ ہے خون کشمیرسے ایشیاء سرخ ہے خون ذوالفقاروبے نظیرسے ایشیاء سرخ ہے۔

متعلقہ عنوان :