بھارت پاکستان کے خیرسگالی جذبے کو جارحیت میں تبدیل کر رہا ہے‘ چوہدری ندیم افضل

ہفتہ 9 اگست 2014 14:42

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اوورسیز کوآرڈینٹر چوہدری ندیم افضل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خیر سگالی کے طور پر ان فوجی رہا کر رہا ہے جبکہ بھارتی افواج کی طرف سے آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بلاجواز فائرنگ کر کے پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو جارحیت میں تبدیل کر رہا ہے جبکہ افواج پاکستان اس کا کڑا جواب دینا بخوبی جانتی ہے بھارتی افواج و حکومت پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہی ہے اس کا انجام انتہائی خطرناک ہو گا۔

پاکستان امن کر ترجیح دینے والا ملک ہے جبکہ موجودہ حکومت کی بھارت کے حوالہ سے پالیسی علاقہ میں امن کو قائم رکھنے کی طرف راغب ہے۔ بھارتی وزیراعظم اور حالیہ منتخب ہونے والے بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ کی پالیسی انتہائی شرم ناک ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اپنے ملک کے عوام و سرزمین کی حفاظت کیلئے جس حد تک جانا پڑا پاکستان جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف پاکستان کے ساتھ جارحیت اور کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں بھارتی افواج کی طرف سے آئے روز کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلاجواز فائرنگ بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

بھارتی افواج معصوم اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے پاکستان میں جنگی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے پاکستان بھارتی جارحیت کا کڑا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارتی وزیراعظم اور آرمی چیف یہ بھول گئے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جس کے پاس بھارت سے زیادہ طاقت ور اور بہترین ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ایٹم بم موجود ہیں بھارت پاکستان کے مکمل نشانے پر موجود ہے اگر بھارت نے مزید اپنی جارحانہ پالیسی برقرار رکھی تو وہ وقت دور نہیں جب ہندوؤں کا یہ واحد ملک صف ہستی سے مٹ جائیگا ۔

بھارتی وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کی خاموشی کو اس کی کمزوری مت سمجھیں اگر پاکستان نے آواز بلند کی تو اس کا نقصان صرف بھارت کو ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کو ترجیح دینے والا ملک ہے اور خطہ میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے خاموش ہے اگر بھارت نے مزید شیطانی حرکات کیں تو اگر پاکستانی افواج اور حکومت بول اٹھے تو ہندوستان میں اس کیلئے رونے والا بھی کوئی نہیں بچے گا۔

متعلقہ عنوان :