مقبوضہ کشمیر:کرالہ پورہ کے رہائشیوں کا علاقے میں قائم بھارتی پولیس کا کیمپ ہٹانے کا مطالبہ

ہفتہ 9 اگست 2014 20:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے کرالہ کے رہائشیوں نے علاقے میں قائم بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے مطالبے کے حق میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابقمظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کا کیمپ انکے لیے شدید مشکلات کا باعث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکارلوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو بلا وجہ ہراساں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیمپ کو فوری طور پر علاقے سے ہٹایا جائے تاکہ علاقے میں قائم خوف وہراس کا ماحول ختم ہو سکے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارچ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

متعلقہ عنوان :