عبدالرشید ترابی کی وزیر اعظم چوھدری عبدالمجید سے ملاقات، پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار ،

پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے قومی قیادت سے افہام وتفہیم سے مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں،عبدالمجید ،عبدالرشید ترابی ، جماعت اسلامی 10 اگست سے 17تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

ہفتہ 9 اگست 2014 20:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیروکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرچوھدری عبدالمجید نے ملاقات کے دوران پاکستان کے موجود ہ سیاسی حالات پر سخت تشویش کا اظہاراور پاکستان کی قومی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مسائل کو باہم افہام وتفہیم سے حل کریں،پاکستان شدید مسائل کا شکا رہے وہ کسی بڑے بحران کا متمل نہیں ہوسکتا،ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طورپر کہاکہ پاکستان میں اضطراب اور سیاسی انتشارکا مقبوضہ کشمیرمیں منفی پیغام جاتاہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں وہ پاکستان میں خراب حالات کو دیکھ کر دکھوں سے بھر جاتے ہیں،پاکستان کا ستحکام کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،دونوں رہنماؤں نے قومی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے ایک دوسرے کے جائز مطالبات پر عمدردانہ غور کریں،حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کرے،دریں اثناء جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے عید گاہ روڈ پر اپنے جماعتی ہیڈکواٹر میں نائب امیر شیخ اعقیل الرحمان ایڈووکیٹ اور امیر ضلع سید نذیر شاہ کے ہمراہ ضلعی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 10اگست سے 17اگست تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا،آزاد کشمیربھر اور گلگت بلتستان میں ہفتہ یکجہتی فلسطین بھر پور انداز سے منایا جائے گا تمام ضلعی ہیڈکواٹز پر سیمینارزریلیاں ،منعقد کی جائیں گی،غزہ پر اسرائیل کی بدترین جارحیت جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پوری انسانیت کومتوجہ کیا جائے گا،عبدالرشید ترابی نے اعلان کیا کہ قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر قرض اور فرض ہے۔