بھارت کی جانب سے کشمیر ی نو جوان کالا خان کو شہید کر نا بد تر ین دہشت گر دی ہے،شیخ عقیل الرحمن

پیر 11 اگست 2014 17:22

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نا ئب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر ی نو جوان کالا خان کو شہید کر نا بد تر ین دہشت گر دی ہے ۔پاکستان نے بھارتی فو جی کو زند ہ واپس کیا جبکہ اس کے بدلے میں بھارت نے ہمارے شہر ی کی نعش واپس بھیجی جو کہ بھارتی بر بر یت کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔

پاکستان امن کے لیے یکطر فہ تماشا ختم کر ے بھارت لاتوں کا بو ت ہے و ہ با توں سے نہیں ما نے گا ۔حکومت پاکستان اور افواج کو اس کا نو ٹس لینا چا ہیے اور بھارت کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی درانداز ی کی کارروائیاں ایک با ر پھر دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کی طر ف لے جارہی ہیں جس سے دنیا کا امن تبا ہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی قیادت اور افواج پاکستان کو بھارت کی دراندازی کا بھر پو ر جواب دینا چا ہیے ۔معذ رت خواہا نہ پالیسیوں سے بھارت سفاکیت پر اتر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کا لا خان کی شہادت افسوسناک ہے ۔بیگنا ہ شہر ی کو گو لیوں کی بو چھاڑ کر کے شہید کر نا بھارت کی درند گی کا ثبو ت ہے ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی اس طرح کی پالیسیوں کے باعث اپنے طر ز عمل پر غور کرے اور اس کو تبد یل کر ے اور بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے۔

متعلقہ عنوان :