میڈیا، وکلاء، طلباء ، سول سوسائٹی، مذہبی وسیاسی رہنماء 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرینگے، ڈپٹی کمشنر کوٹلی

پیر 11 اگست 2014 17:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین نے تمام محکموں کے سربراہان ،افسران،ماتحت ملازمین کوہدائت اوربزنس،میڈیا،وکلاء،طلباء،سول سوسائٹی،مذہبی، سیاسی وسماجی ،ٹریڈکمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ 14اگست یوم آزادی پاکستان کے پروگراموں میں بھرپورشرکت کریں14اگست کوڈپٹی کمشنرآفس کے احاطہ میں8:30بجے اکھٹے ہوں جہاں8:58بجے سائرن بجنے پرخاموشی اختیارکی جائیگی جبکہ ضلع بھرمیں2منٹ کے لیے ٹریفک جام ہوگااس موقع پرسلامی وپرچم کشائی کی بھی تقریب ہوگی قومی ترانہ بھی پڑھاجائے گایوم آزادی کے پروگراموں میں شہری بڑھ چڑھ کرحصہ لیں یہ ان کاقومی فریضہ بھی ہے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ 14اگست کی شب چراغاں بھی کیاجائے گاشہداء کے مزارپرپھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائینگی دریں اثناء ڈپٹی کمشنرنے گزشتہ روزاچانک شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کیااوراس بات پرافسوس کااظہارکیاکہ شہریوں کی طرف سے اس اندازسے قومی پرچم نہیں لہرائے گئے جس انداز سے انہیں لہرانے چاہیے تھے ڈپٹی کمشنرنے تمام پولیٹکل پارٹیز،تاجروٹرانسپورٹ تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ گاڑیوں، دکانوں اورگھروں پر قومی پرچم لہرانے کے سلسلہ میں اپناکرداراداکریں کیونکہ پاکستان نعمت سے کم نہیں ہے۔