مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے جبر و استبداد کیخلاف شوپیاں قصبے میں مکمل ہڑتال

بدھ 13 اگست 2014 19:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے جبر و استبداد کیخلاف شوپیاں قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال کی کال بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی۔تمام دکانیں ، کاروباری مراکزبند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے قصبے میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ حریت رہنما محمد یوسف فلاحی کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔

دریں اثناسید علی گیلانی نے آزادی پسند شخصیت ڈاکٹر محمد صادق اور تحریک حریت جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے صدر میر حفیظ اللہ کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :