تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے جلد خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گئیں،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

جمعرات 14 اگست 2014 18:40

برمنگھم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء ) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر منیر احمد چوہدری نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے جلد خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گئیں۔ لارڈ نذیر احمد نے اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انصاف کو عوام کی دہلیز پر پہنچا یا اور آئندہ بھی پہنچا تا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوہدری قدیر اور نوید رمضان کی طرف سے دیئے گئے ۔

عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر منیر احمد چوہدری گزشتہ دنوں برطانیہ کے مختصر دورے پر ہیں۔ کشمیر ی کمونٹی نے ان کے اعزاز میں مختلف شہروں میں عشائیے اور ظہرانے کا روایتی سلسلہ شروع ہے ۔گزشتہ روز ان نے فیملی ممبران سے تعلق رکھنے والے چوہدری قدیر احمد اور نوید رمضان نے ایک بہت بڑے عشائیے کا بند و بست کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں برمنگھم کے لارڈ میئر اور دیگر تمام سیاسی مہذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر لارڈ میئر آف برمنگھم سید شفیق شاہ کاظمی نے تقریب کی صدارت کرنتے وہئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اسی طرح آئی اور قانون کی حکمرانی کو بحال رکھنے میں موجودہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس منیر احمد چوہدری اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کے مشیئر واجد علی برکی ، ممبرا بار کونسل آزاد کشمیر شوکت علی کیانی ، ساجد یوسف ، کونسلر ماجد ، کونسلر ادریس ، بیرسٹر ایوب ، چوہدری امین ، چوہدری شبیر آرائیں ، چوہدری شاہ نواز ، بیرسٹر قربان ، چوہدری قدیر ، نوید رمضان ، شریف مغل ، چوہدری شہزاد آزاد کشمیر میں عدلیہ کو بہتر بنانے میں جسٹس منیر احمد کی خدمات کو سرہاتے ہوئے توقع کا اظہار توقع کا اطہار کیا کہ وہ آئندہ بھی انصاف کی حکمرانی کو بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس منیر احمد نے تمام کمونٹی رہنماؤں خصوصا لارڈ میئر برمنگھم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے پچھلے سال چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی جس میں اوورسیز کے تمام مسائل ان کے سامنے رکھے ۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے فوری عمل در اامد کرتے ہوئے اوورسیز کیلئے علیحدہ عدلیہ قائم کی مزید ججز بھرتی کیئے اور اب جلد آزاد کشمیر میں بھی خصوسی عدالتیں قائم کی جائیں گئیں۔

اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس منیر احمد نے تمام کمیونٹی راہنماؤں خصوصاً لارڈ میئر آف برمنگھم کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے پچھلے سال چیف جسٹس آف پاکستان نے ملاقات کی جس میں اووسیز کے تمام مسائل ان کے سامنے رکھے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے فوری عمل در آمد کرتے ہوئے اوورسیز کیلئے علیحدہ عدلیہ قائم کی مزید ججز بھرتی کیے اور اب جلد آزاد میں بھی خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گئیں ۔

جس اووسیز کے مسائل کو سننا اور اس پر فوری فیصلے سنانا شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں الیکشن کمشنر تعینات ہوا ہوں ۔ اس میں قانون کے مطابق کام کرنے کو ترجیحی دی یہی وجہ ہے کہ بلوچ کے الیکشن میں سرکاری وسائل کو استعمال نہیں ہونے دیا ۔ جبکہ وزیراعظم بھی سرکاری گا ڑی میں وہاں نہیں گئے ۔ راجہ فاروق حیدر نے بھرپور ساتھ دیا آزاد کشمیر کی پوری لیڈر شپ نے میرے اس فیصلے کو قوت دی اور قانون کا احترام کیا جس پر میں آزاد کشمیر لیڈر شپ کا مشکور ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بننے کے بعد میری مشکلات زیادہ ہو گئی۔ لیکن اگر لیڈر شپ مثبت چلتی رہی تو انشاء الله یہاں بھی آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔ آخر میں پوری اووسیز کمیونٹی سے گزارش کی کہ آپ الله تعالی کے حضور دعا کریں کہ مجھے عدل و انصاف پر مبنی فیصلے کرنے کا موقع فراہم کرکے اورعوام کو انصاف دلانے میں کارگر ثابت ہو سکوں۔