مشیرحکومت الیاس چوہدری،لوڈشیڈنگ،مہنگائی ودیگرمسائل پر سیاسی سماجی وتحریکی شخصیت محمودانقلابی کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئے

ہفتہ 16 اگست 2014 16:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،لوڈشیڈنگ،مہنگائی ودیگرمسائل پرعرصہ درازسے احتجاجی کیمپ لگانے والی کوٹلی کی معروف سیاسی سماجی وتحریکی شخصیت محمودانقلابی کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئے،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین،ایس ایچ او عنصرکرامت کے علاوہ دیگرافسران بھی مشیرحکومت کے ہمراہ تھے محمودانقلابی کے ساتھ مشیرحکومت کے کامیاب مذاکرات ،جس کے نتیجہ میں محمودانقلابی نے اپنے مطالبات کے حق میں قائم کیاگیااحتجاجی کیمپ2 ماہ کے لیے موخرکردیامشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاکہ محمودانقلابی کوٹلی کااثاثہ ہیں جس نے ہمیشہ ضلع کوٹلی اورآزادکشمیرکے عوام کے حقوق لوڈشیڈنگ مہنگائی کے خاتمہ اوردیگرامورپرہمیشہ آوازبلندکی مہینوں مہینوں احتجاجی کیمپ لگائے مظفرآباداوراسلام آبادتک لانگ مارچ کیے محمودانقلابی کی کاوشوں پرشک وشبہہ نہیں لیکن میںآ ج محمودانقلابی کواحتجاجی کیمپ سے کامیاب مذاکرات کے بعداٹھانے پریہ وعدہ کرتاہوں کہ متعلقہ حکام تک محمودانقلابی کے تمام مطالبات پہنچائے جائینگے اورمسائل کے حل کے لیے بھرپورکوشش کی جائیگی اس موقع پرپیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے رہنماسیداعلون محی الدین ودیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :