صدر آزاد کشمیر سرکاری خرچے پر تین رکنی وفد چار روزہ دورے پر امریکہ روزانہ

پیر 18 اگست 2014 14:43

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) صدر آزاد کشمیر سرکاری خرچے پر تین رکنی وفد چار روزہ دورے پر امریکہ روزانہ وزیراعظم تیس اگست کو لندن کا دورہ کرینگے ، نوٹیفکیشن جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی قیادت میں تین رکنی وفد میں وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب سٹاف آفسر سمیت امریکہ روانہ جہاں پر ایک کانفرنس میں شرکت کریں جس میں صدر پاکستان مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں صدر آزاد کشمیر کا سفری اخراجات پر چوبیس لاکھ روپے آئے جن کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید تیس اگست کو سات رکنی وفد کے ساتھ لندن کا دورہ کرینگے جن پر پچاس سے پچپن لاکھ روپے کا خرچہ متوقع ہے جس کے تمام اقدامات مکمل تیاریاں شروع وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے وفد کے ساتھ لندن میں ہیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرینگے ان کا دورہ بارہ روزہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :