ہمسائیہ ملک کے ارادے اچھے ہوں تو ہی پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلانے میں کامیاب ہونگے ، بھارتی وزیر اقلیتی امور

پیر 18 اگست 2014 14:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) بھارتی اقلیتی امور کی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان خارجہ سیکرٹری مذاکرات صرف اس میں دو ملکوں کے درمیان برف پگھلانے میں کامیاب ہونگے اگر ہمسائیہ ملک کے ارادہ اچھے ہوں سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے ارادے اچھے ہوں تو یقینی طور پر برف پگھلے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے ارادے اچھے ہیں ورنہ ہم پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو حلف برداری تقریب مدعو نہ کرتے ہماری طرف سے اس سمت پیش رفت ہوئی ہے تاہم تالی بجانے کیلئے دو ہاتھوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی جانب سے اسلام آباد میں پچیس اگست کو منعقد ہونے والے خارجہ سیکرٹری مذاکرات سے قبل کشمیری علیحدگی پسندوں کو مشاورت کیلئے دہلی بلانے سے مذاکرات کیلئے تیار کی گئی فضا میں یقینی طور پر رکاوٹ پیدا ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مودی حکومت سے کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے سابق بی جے پی حکومت کا بھی کام کیا ہے اور یہ بھی دیکھا ہے کہ کس طرح سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو وہ حقوق نہیں ملے جو ملنا چاہیے تھے ہمیں نفرت چھوڑنی ہے مودی کی سربراہی میں ہماری حکومت ا تحاد اور بھائی چارہ کی بات کررہی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ایک ساتھ سب کیلئے ترقی ہونی چاہیے

متعلقہ عنوان :