صدر آزاد کشمیر نے پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر میں آرمڈ فور سز آف پاکستان میں سے ایک نمائندے کے انتخاب کے حوالے سے برئگیڈئیر ریٹائرڈ جمیل اعظم کو آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں ممبر مقرر کر دیا

جمعرات 21 اگست 2014 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر میں آرمڈ فور سز آف پاکستان میں سے ایک نمائندے کے انتخاب کے حوالے سے برئگیڈئیر ریٹائرڈ جمیل اعظم کو آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں ممبر مقرر کر دیا ہے اس سے قبل پبلک سر وس کمیشن میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے 09 ممبران پہلے ہی تعینات ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر جمیل اعظم کا تعلق بھمبر آزاد کشمیر سے ہے ۔ جمیل اعظم کے تقرر کے بعد آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو مکمل ہو گی ہے ۔احمد یار جنجوعہ

متعلقہ عنوان :