مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے منافی حل ہرگز دیر پا ثابت نہیں ہوسکتا،شبیر ڈار

جمعہ 22 اگست 2014 16:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں حر یت کانفرنس جموں وکشمیر کے رہنما شبیر احمد ڈار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک منتازعہ علاقہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے منافی حل ہرگز پائیدار ثابت نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

شبیر احمد ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے تاریخی حقائق سے ہرگز چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں اور بھارت کا یہ کہنا کہ مسئلہ کشمیر کے صرف دو فریق ہیں ، بیمارذہنیت اور شکست خور دگی کی واضح دلیل ہے جسیکسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ شبیر ڈار نے کہاکہ بھارت کی بے جا ضد اور ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل میں ایک بنیادی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر اب تک حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری بے انتہا مشکلات کا شکار ہیں۔