بھارت کی جانب سے پاکستان پردراندازی اورحریت پسندوں کو اکسانے کا الزام قابل مذمت ہے،چوہدری محمد حسین سرگالہ

ہفتہ 23 اگست 2014 12:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر جیل خانہ جات،امور منگلاو ترقیاتی ادارہ چوہدری محمد حسین سرگالہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پردراندازی اورحریت پسندوں کو اکسانے کے الزام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کر رہا ہے پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودرایت کا تسلیم کر رکھا ہے لیکن بھارت کی جانب سے ظلم وبربریت قتل غارت گری کی وجہ سے یہ تنازعہ گزشتہ 67سالوں سے اقوم متحدہ کے چارٹر پر موجود ہونے کے باوجود التواء کا شکار ہے چوہدری محمد حسین سرگالہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے کشمیریوں کا قتل غارت بند کرے پاکستان کو دھمکیاں سینے سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا چوہدری محمد حسین سرگالہ نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور یہاں قائم حکومت کی یہ بنیادی ذمہ درای ہے کہ وہ تحریک آزادی اور مقبوضہ علاقہ کی آزادی کیلیے ضروری اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :